پانامہ کیس پرتبصروں پر پابندی کیلئے دائردرخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مختلف ٹی وی چینلز پرپانامہ کیس سے متعلق ہونے والے ٹاک شوز اورتبصروں پر پابندی کے لئے دائردرخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی ۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے اس سلسلے میں امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ کی درخواست پرمحفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ لاہور ہائی کورٹ اس معاملہ پر دادرسی مناسب فورم نہیں ہے ۔درخواست گزارکی طرف سے موقف اختیار کیاگیا تھاکہ آئین اور ملکی قانون کے تحت عدلیہ میں زیر سماعت مقدمے پر رائے زنی نہیں کی جا سکتی۔