وکی پیڈیانے ارشد خان عرف چائے والا کو ٹیسٹ کرکٹر بنا دیا

وکی پیڈیانے ارشد خان عرف چائے والا کو ٹیسٹ کرکٹر بنا دیا

لاہور(آئی این پی)معروف معلوماتی ویب سائٹ نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ارشد خان عرف چائے والا کو ٹیسٹ کرکٹر بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق اپنی شکل و صورت سے مشہور ہونے والے ارشد خان کا نام سرچ انجن گوگل میں تلاش کیا جائے تو گوگل معروف معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا کی معلومات کو شیئر کرتا ہے جس میں ان کی تصویر سابق پاکستانی آف سپنر ارشد خان کے ساتھ بدل کر انہیں کرکٹر بنادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کے ایک مارکیٹ میں چائے بنانے والے ارشد خان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی جس نے راتوں رات انہیں مشہور کردیا جبکہ مختلف ٹی وی چینلز نے انہیں اپنے شوز میں بلایا اوران کے کئی فوٹو شوٹس بھی ہوئے۔

مزید : صفحہ آخر