قصور،ننکانہ ،چڑانوالہ، ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، متعدد افراد لٹ گئے

قصور،ننکانہ ،چڑانوالہ، ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، متعدد افراد لٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور،ننکانہ صاحب،جڑانوالہ(بیورورپورٹ نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر، نامہ نگار )قصور میں ملتانی چوک کے قریب دو موٹرسائیکل سواروں سے چار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے چھین لیے۔تفصیلات کے مطابق علی مرزا اور محمدشفیق اپنی موٹرسائیکل پر قرانی والا سے حبیب آباد جا رہے تھے کہ جب وہ ملتانی چوک کے قریب پہنچے تو 4مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر انہیں روک کر ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ننکانہ میں بھی ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں کے دوران متعدد افراد ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز سے محروم ہوگئے جبکہ دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے معروف تاجر کی بیوی کو تشدد کر کے زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر دو نامعلوم مسلح ڈاکو امام بار گاہ قصر فاطمہ کے قریب معروف کریانہ فروش شیخ شوکت علی کے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے،ڈاکوؤں نے شیخ شوکت علی کے بچوں پر پسٹل تان کر اہل خانہ کو دھمکی دی کہ اگر شور مچایا تو بچوں کو مار دیں گے اور پرس چھین کر فرار ہو گئے پرس میں آٹھ ہزار روپے کی نقدی ودیگر سامان موجود تھے خاتون کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے تشدد کرکے شیخ شوکت علی کی بیوی کو شدید زخمی کردیاڈکیتی کی دوسری واردات میں شاہ کوٹ روڈ پر پیڑے والی سیم کے قریب چار نامعلوم مسلح داکوؤں نے ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والے سرتاج ، فیصل ، منیر اور احسن سے مجموعی طور پر 30ہزار روپے کی نقدی اور چار موبائل فون چھین لیے اور فرار ہوگئے علاوہ ازیں محمد جاوید ننکانہ صاحب سے دھاری نولاں کی طرف جا رہا تھاکہ راستہ میں نالی والا کے قریب دو نامعلو مسلح ڈاکو ؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے محمد جاوید سے 10ہزار روپے کی نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ جڑانوالہ گر دو نوا ح میں ڈکیتی کی دو مختلف وا رداتو ں نے تین مسلح مو ٹر سائیکل سوا رو ں نے گن پوائنٹ پر سیلز مین سے ہزا رو ں روپے نقدی چھین کر فرار۔ بتا یا گیا ہے کہ ڈی ٹا ئپ کا لو نی فیصل آ با دکا رہا ئشی ریحان ولد امین سیگریٹ کمپنی میں سیلزمین ہے بچیا نہ سے سیل کر کے کیری ڈبہ پر وا پس آ رہا تھا کہ را ستے میں پنج پلہ کے قریب تین نا معلوم مسلح مو ٹر سائیکل سوا رو ں نے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے 8ہزا ر رو پے نقدی چھین لیے اسی دو ران 625گ ب کا رہا ئشی اکرم خاں ولدمحمد خا ں آ گیا جس سے 5ہزا ررو پے نقدی اور ایک عدد مو بائل فو ن چھین کرفرار ہو گئے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے

مزید :

علاقائی -