پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست

پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد اور پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ متفرق درخواست دائر جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد نہیں کر رہی جس کی وجہ سے سانحہ فیروز پور روڈ، سانحہ چیئرنگ کراس، سانحہ بیدیاں روڈ جیسے واقعات ہو رہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی رو ح کے مطابق عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی بے قابو ہو رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر