کالا شاہ کاکو: مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق

کالا شاہ کاکو: مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)کالا شاہ کاکوکے چک نمبر45 میں نوجوان نے والدین کے پسند کی شادی کے لیے راضی نہ ہونے پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ گاؤں ڈیری کا رہائشی 18سالہ عدنان پسند کی شادی کا خواہشمند تھا مگر والدین اس پر راضی نہ تھے جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔دوسرے واقعہ میں بی آر بی سے نکلنے والی نہر میں بھینسیں نہلاتے ہوئے پندرہ سالہ انیس ڈوب گیا ۔ ریسکیو ٹیم کئی گھنٹے کی تلاش کے با وجود نعش تلاش نہیں کر سکی۔

مزید : علاقائی