نئے ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کیخلاف درخواست، حکومت پنجاب اور سیکرٹری کو نوٹس

نئے ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کیخلاف درخواست، حکومت پنجاب اور سیکرٹری کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پرانے ایجوکیٹرز کی برطرفیوں اور4ہزار900نئے ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔عدالت کے روبرو درخواست گزار نوشین وغیرہ نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے کسی قانونی جواز کے بغیر کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ایجوکیٹرز کو نوکریوں سے برطرف کر کے نئی بھرتیوں کے لئے اسامیاں مشتہر کر دیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت روزگار کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،حکومتی ایماء پرتجربہ کار اساتذہ کو نوکریوں سے برطرف کر کے نئی بھرتیاں سیاسی مفادات کے لئے کی جا رہی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر