مرید کے: ٹی ایچ کیو ہسپتال کے جنریٹر خراب ، شدید گرمی سے خاتون جاں بحق

مرید کے: ٹی ایچ کیو ہسپتال کے جنریٹر خراب ، شدید گرمی سے خاتون جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مریدکے(نامہ نگار) مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل کا بجلی سسٹم اور جنریٹر آئے روز خراب رینے لگا مریضوں اور ڈاکٹروں کو پریشانی کا سامنا ۔سوموار اور منگل کی درمیانی شب تین گھنٹے تک بجلی مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے ایک خاتون جاں بحق ۔رات گئے تک ہسپتال بھوت بنگلے کا منظر پیش کرتا رہا وہاں مریض اور ڈاکٹر پریشان رہے بتایا جاتا ہے کہ پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل مریدکے کے واحد سرکاری ہسپتال میں روزانہ سیکڑوں مریض آتے ہیں مگر اس کی حالت زار پر رحم آتا ہے کروڑوں روپے کا بجٹ مگر مریض اور ڈاکٹر دونوں پریشان ۔آئے روز بجلی اور جنریٹر کی خرابی کے با عث دن ہو یا رات سخت گرمی اور اندھیرے میں جہاں مریضوں کو مشکلات کا سامناہے وہیں ڈاکٹر ز کی بھی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔گزشتہ رات بھی کالا شاہ کا کو کی رہائشی ساٹھ سالہ خاتون صغراں بی بی جس کی نہ صرف شوگر اور بلڈ پر یشر ہا ئی تھا کو سخت گرمی اور اندھیرے کے باوجود ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی سر توڑ کوششیں کیں مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور بجلی کی عدم دستیابیاور گرمی کی شدت نہ برداشت کرتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔اہل مریدکے نے وزیر اعلی میا ں شہباز شریف اور محکمہ صحت کے اعلیی افسران سے مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں عملے کی کمی اور خراب چیزوں کو بدلنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -