لاہور دھماکہ قومی معیشت کے مستقبل پرحملے کی ناکام کوشش ہے: جاوید ہاشمی

لاہور دھماکہ قومی معیشت کے مستقبل پرحملے کی ناکام کوشش ہے: جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(این این آئی)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے لاہور دھماکہ در اصل قومی معیشت کے مستقبل پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، سفاک دہشتگرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے ،ملک دشمن عناصر ناکا م ونامراد ہونگے۔گزشتہ روز میاں نواز شریف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری فیصل سے ملاقات میں انکا مزید کہنا تھا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں سمیت تمام قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ہمارے لئے ناقابل تلافی نقصان اور سانحہ ہے۔تمام شہدا ء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور ملک میں ہر صورت امن قائم ہوگا۔دہشت گردوں کیخلاف کاروائی اور آپریشن انکے مکمل خاتمے تک جاری رہنا چاہئے، دہشت گردوں کی یہ کاروائی انکی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،انکی کمر ٹوٹ چکی ہے اس لئے وہ ایسی اوچھی اور گھٹیا حرکتیں کر رہے ہیں مگر سکیورٹی ادارے ملکی استحکام ضرور یقینی بنائیں گے اور پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
جاوید ہاشمی

مزید :

صفحہ آخر -