گاڑیوں کے نئے نمبر وں کی نیلامی ، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت

گاڑیوں کے نئے نمبر وں کی نیلامی ، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور (سپیشل رپورٹر) ایل ای ایچ 2017ء کے گاڑیوں کے نئے نمبر زکی نیلامی ، لوگوں کی بڑی تعداد نے من پسند نمبر خریدنے کے لئے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق فرید کوٹ ایکسائز آفس میں دو ہزار سترہ کی گاڑیوں کے نئے نمبروں کی نیلامی ای ٹی او محمد علی نوید کی نگرانی میں کی گئی۔نیلامی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورمن پسند نمبر کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت ادا کرنے کی بولیاں بھی لگائیں ۔نیلامی میں مہنگا ترین نمبر سات سو چھیاسی دولاکھ چالیس ہزار میں خریداگیا، اس کے علاوہ نمبر پانچ ایک لاکھ بتیس ہزار میں خریدا گیا، نمبر گیارہ ایک لاکھ پندرہ ہزار میں خریدا گیااور نمبر نو ایک لاکھ آٹھ ہزار میں خریدا گیا۔

مزید : صفحہ آخر