سانحہ فیروز پورروڈ :ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کا آج احتجاج و لانگ مارچ ملتوی

سانحہ فیروز پورروڈ :ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کا آج احتجاج و لانگ مارچ ...

لاہور (جنر ل ر پو رٹر )سانحہ فیروز پورروڈ لاہور کے باعث ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے آج احتجاج اور لانگ مارچ ملتوی کر دیا۔ وائے ڈی اے کی جانب سے اب یکم اگست کو لانگ مارچ ہوگا، یہ اعلان گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مر کزی ر ہنما ڈاکٹر محمود سعید اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عثمان نے کیااور کہا وائے ڈی اے پنجاب نے سانحہ لاہور کی وجہ سے آج بدھ 26 جولائی کا احتجاج موخر کر دیاہے ، کیونکہ دہشتگردی سے لاہور کی فضا سوگوار ہے اور غم کی اس گھڑی میں وائے ڈی اے سوگوار خاندانوں کے دْکھ میں برابر کی شریک ہے۔ ڈاکٹرمحمو د سعید نے بتایا مطالبات کے حق میں اب وائے ڈی اے پنجاب یکم اگست بروز منگل کو لانگ مارچ اور احتجاج کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر