سندھ اسمبلی کا وزیر اعظم سے فوری مستعفٰی ہونے کا مطالبہ ، قرار داد منظور

سندھ اسمبلی کا وزیر اعظم سے فوری مستعفٰی ہونے کا مطالبہ ، قرار داد منظور

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف سے فوری مستعفی ہونے کی قراردادیں کثرت رائے سے منظورکرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکرسیدہ شہلا رضا کی سربراہی میں سندھ اسمبلی میں ہوا۔ جس میں تحریک انصاف کے خرم شیرزمان اورپیپلز پارٹی کی خیرالنسا مغل نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کی الگ الگ قراردادیں پیش کیں، ان قراردادوں میں کہا گیا تھا کہ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی لیکن جے آئی ٹی کوسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے حکومت کے ہر دباؤ کو رد کردیا، نواز شریف عہدے کا اخلاقی جوازکھوچکے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف جھوٹے کیس بنائے گئے، سیف الرحمان اورچوہدری شجاعت نیتسلیم کیا کہ وہ غلط کیس تھے، شریف خاندان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ قہر خداوندی ہے، وزیر اعظم کا عہدہ وقار اور ایمانداری کا متقاضی ہے، وزیراعظم نوازشریف پرسنگین الزامات ہیں، یوسف رضا گیلانی نے بھی وزارت عظمی کے عہدے کو قربان کردیا تھا، نواز شریف کی عہدے پر موجودگی ہر لمحہ پاکستان کے وقار کو کم کررہی ہے، ملک بحران میں گھرا ہے لیکن حکومت کہیں نظر نہیں آرہی، ملک میں جب بھی بحران آیا وفاقی وزیر داخلہ کی کمرمیں درد ہوجاتا ہے، حکومت کی توجہ صرف جے آئی ٹی اور پاناما کی طرف ہے۔

سندھ اسمبلی

مزید : صفحہ اول