دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے حامی ہیں،اقوام متحدہ
نیویارک(آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے لاہور میں ہونیوالے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے حامی ہیں۔اپنے ایک جاری بیان میں انتونیو گوتریز کا کہنا تھا لاہور دھماکے میں ہونیو ا لے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے ، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں اور شہید ہونیوالوں کے ورثا ء سے تعزیت کرتے ہیں۔دھماکے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اقوام متحدہ