اقامہ رکھنا جرم نہیں،چھپانا جرم ہے ،3سال قید،5سال کیلئے نا اہلی کی سزا ہو سکتی ہے،الیکشن کمیشن

اقامہ رکھنا جرم نہیں،چھپانا جرم ہے ،3سال قید،5سال کیلئے نا اہلی کی سزا ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے وضا حت کی ہے کہاہے کہ اقامہ رکھناجرم نہیں،چھپانا جرم ہے جبکہ کاغذات نامزدگی میں تنخواہ اورعہدے کا ذکرکرنا ضروری ہے۔منگل کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ اقامہ رکھناجرم نہیں،چھپاناجرم ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جا ری کی گئی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں اقامہ ظاہرنہ کرناجرم ہے۔لیکشن کمیشن نے مزیدبتایاکہ کاغذات نامزدگی میں تنخواہ اورعہدے کاذکرکرنا ضروری ہے،تنخواہ اورکام سے متعلق بتانا بھی ضروری ہے۔الیکشن کمیشن کاکہناتھاکہ اقامہ ظاہرنہ کرنیکی صورت میں تین سال جیل، پانچ سال نااہلی ہے۔
الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -