اوگرا سے مذاکرات ناکام ، آئل ٹینکر ز کی ہڑتال جاری ، ملک بھرمیں پٹرول نایاب ، شدید بحران کا خدشہ

اوگرا سے مذاکرات ناکام ، آئل ٹینکر ز کی ہڑتال جاری ، ملک بھرمیں پٹرول نایاب ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد،کراچی(صباح نیوز،ما نیٹر نگ ڈیسک)آئل ٹینکرزایسویس ایشن اور اوگرا کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔اوگرااورآئل ٹینکرزایسوسی آیشن اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے ہیں،آئل ٹینکرزایسویس ایشن کا مطالبہ ہے کہ پرانہ سسٹم جو چل رہا تھا وہ بحال کیا جائے.ایسوسی ایشن کا واضح طورپر کہناتھا کہ اوگرا کی پالیسی غلط ہے، ہم ایکسل بڑھانے کا مطالبہ نہیں مانیں گے جبکہ مطالبات کی منظوری تک دما دم مست قلندر رہے گا۔جبکہ ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہناہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن بلیک میل کررہی ہے تاہم ہم مذاکرات کیلئے تیارہیں مگر بلیک میل نہیں ہونگے۔ ترجمان کا دوٹوک موقف تھا کہ ٹینکرز مافیا کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔عمران غزنوی کا کہناتھاکہ خدشہ ہے آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہڑتال کے پیچھے ہیں۔ انھوں نے آئل ٹینکر ایسو سی ایشن سے اپیل کی کہ لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔جبکہ دوسری جا نب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومتوں کے بھی بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول نایاب ہوگیا۔اسلام آباد،کراچی ،پشاور ،کوئٹہ ،لاہور ،ملتان اور فیصل آباد میں جن پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔کراچی کے پچاس فیصد سے زائد پیٹرول پمپس پر پیٹرول ختم ہو گیا ہے۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے بعد اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی قلت پیدا ہونا شروع ہوگی ہے،پٹرول پمپس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر پٹرول نہ پہنچا تو آ ج کہیں بھی پٹرول ملنا مشکل ہوگا۔کراچی میں آئل ٹینکرز کی ہڑتال سے پیدا صورتحال کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں،شہر کے بیشتر پٹرول پمپس پر شدید کمی واقع ہوچکی ہے۔ہڑتال اور اوگرا اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی خبریں آنے کے بعد سے لاہور کے پٹرول پمپوں پر عوام کا رش بڑھ گیا ہے۔ادھر کوئٹہ کے بیشتر پٹرول پمپس پر تیل ختم ہوگیا ہے شہری بغیر تیل بھروائے واپس جارہے ہیں جبکہ ملتان اور فیصل آباد میں شہریوں کو پٹرول کی قلت کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -