قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
 قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

  

اسلام آباد(اے این این ) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور فارن سروس کے سینئر ترین افسر عبدالباسط نیقبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔عبدالباسط اس وقت بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر ہیں۔ذرائع کے مطابق عبدالباسط نے جونیئر افسر کو ترجیح دینے پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا،عبدالباسط نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے لئے وزیر اعظم کو درخواست دے دی ہے۔بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے اپریل 2018 میں ریٹائرڈ ہونا ہے۔واضح رہے کہ عبدالباسط مئی 2012 سے مارچ 2014 تک جرمنی میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

مزید : صفحہ اول