مزید4 وزراء کے اقامے سامنے آ ئینگے

مزید4 وزراء کے اقامے سامنے آ ئینگے
مزید4 وزراء کے اقامے سامنے آ ئینگے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے بعد نواز شریف کے مزید چار وفادار وزراء کے آج کل تک اقامے پوری قوم کے سامنے آجائینگے ۔ منگل کے روز خواجہ آصف کے ابو ظہبی اقامہ پشیخ رشید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے وزیراعظم دبئی کمپنی کے چیئرمین نکلے اب خواجہ آصف کا بھی ابو ظہبی اقامہ قوم کے سامنے آگیا ہے مسلم لیگ (ن) تمام امیدواروں کے اقامے اور بینک اکاؤنٹ دوسرے ملکوں میں نکل رہے ہیں اور یہاں پر جھوٹی وفاداریاں ثابت کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے چار مزید وزراء کے بھی آج یا کل تک اقامے قوم کے سامنے آجائیں گے کیونکہ اب یہ تمام قوم کے سامنے عیاں ہوچکے ہیں اور پانامہ کیس نے ان کے اصل چہرے سب کو دکھا دیئے ہیں ۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول