فیروز پورروڈ دھماکہ :سوگ کا اعلان نہ ہی کوئی نوٹیفیکیشن ،ٹاؤن ہال کا قومی پرچم سرنگوں رہا

فیروز پورروڈ دھماکہ :سوگ کا اعلان نہ ہی کوئی نوٹیفیکیشن ،ٹاؤن ہال کا قومی ...

لاہور (جنر ل ر پو رٹر )سانحہ کوٹ لکھپت پرپنجاب حکومت کی جانب سے سوگ کا اعلان ہوا ناہی کوئی نوٹیفیکیشن جاری ہوا لیکن ٹاؤن ہال کا قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق ٹاؤن ہال انتظامیہ نے بغیر کسی نوٹیفکیشن کے ہی سانحہ کوٹ لکھپت پرقومی پرچم سرنگوں کیا جبکہ پنجاب اسمبلی ، سول سیکرٹریٹ سمیت سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہراتاہے، میئرلاہور کرنل ریٹائرڈمبشرجاوید نے کہاکہ چین سے وا پسی پر رات گئے تک وہ جائے وقوعہ سمیت ہسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت میں مصروف رہے تاہم قومی پرچم کے سرنگوں کیے جانے کے عمل کا نوٹس لیا ہے جبکہ سول سیکرٹریٹ سے بھی پوچھا جارہاہے کہ کوئی نوٹیفیکیشن جاری ہواہے یا نہیں۔ ٹاؤن ہال انتظامیہ کا کہنا تھا غلط فہمی کی بنیاد پر قومی پرچم سرنگوں ہوا تھا جسے اب دوبارہ لہرا دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر