نیب کی کارروائی، مفرور بینک منیجر مشتاق احمد گرفتار

نیب کی کارروائی، مفرور بینک منیجر مشتاق احمد گرفتار

لاہور(خبرنگار) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور بینک منیجر مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بینک افسر پر الزام ہے کہ ملزم نے دوران تعیناتی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے5 بوگس اکاؤنٹس بنائے جن کے ذریعے11.77ملین روپے کے غبن کا مرتکب ٹھہرا۔ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے مطابق2007میں ملزم کے خلاف کرپشن کی شکایت پر نیب لاہور نے تفتیش کا آغازکیا جبکہ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے 5بوگس اکاؤنٹس کھول رکھے تھے جن میں مختلف اکاؤنٹ ہولڈرز کے نام پر قرضے کی مد میں کروڑوں روپے منتقل کئے گئے ۔دوران تفتیش ملزم روپوش ہوگیاچنانچہ نیب لاہور کیجانب سے ملزم کے خلاف2008میں احتساب عدالت میں ریفرنس داخل کیا گیا۔ جبکہ عدالت کی جانب سے ملزم کو مفرور قرار دے دیا گیا۔گزشتہ روز نیب لاہور کی ایک ٹیم نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی لاہور سے گرفتار ی عمل میں لائی اور احتساب عدالت کے روبرو پیش کرتے ہوئے10روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔ ڈی جی نیب کے مطابق دوران تفتیش ملزم سے غبن کے حوالے سے مذید انکشافات کی توقع ہے۔

مزید : صفحہ آخر