جمہوریت کو ڈی ریل نہ کیا جائے

جمہوریت کو ڈی ریل نہ کیا جائے
جمہوریت کو ڈی ریل نہ کیا جائے

  

اسلام آباد(صباح نیوز) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤنے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ پاناماکیس کا فیصلہ جلد از جلد سامنے آئے اور تمام سیاسی جماعتیں اس فیصلے کو من وعن تسلیم کریں تاکہ ملک موجودہ کشیدہ صورتحال سے نکل سکے موجودہ صورتحال ملک کیلئے اچھی نہیں اس سے فاٹا اصلاحات اور خیبرپختونخوامیں فاٹا کا انضمام غیر موثر اور دیگر ملکی ترقیاتی منصوبے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اس سے قبل کوئٹہ اور پشاورمیں بھی واقعہ ہوئے جن میں پولیس اور ایف سی کے جوان شہید ہوئے ان واقعات کی بھی ہم مذمت کرتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں آہستہ آہستہ تیزی آرہی ہے جب ملک میں جمود اورکشیدگی ہوتو لازمی طور پر اس کا فائدہ ایسے عناصر کو پہنچتا ہے ۔ پانامالیکس پر ہمارا موقف واضح ہے جس کا اظہار ہم پہلے کرچکے ہیں ہماری خواہش ہے کہ سپریم کورٹ پاناماکیس کا جلد از جلد فیصلہ کرے اور تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو من وعن تسلیم کریں ۔ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ ملک میں ایسی صورتحال پیدا ہو جس سے افراتفری ہو افراتفری ملک کیلئے بہتر نہیں ہوگی ۔ افراتفری پیدا کرے جمہوریت کو ڈی ریل نہ کیا جائے جمہوریت کا تسلسل جاری رہے اور اسمبلی اپنی مدت پوری کرے ہم اس حق میں ہیں کہ پارلیمنٹ کو تقویت ملے آئین وقانون کی بالادستی ہو ہمیں یقین واثق ہے کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا۔ آفتاب شیر پاؤ

مزید : صفحہ اول