پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین انجکشن حاجی کیمپوں سے ہی لگوائیں گے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور اپنی ضد پر قائم،پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کو انجکشن لگوانے کے لیے حاجی کیمپوں میں حاضری دینا پڑے گی ،پرائیویٹ طور پر بھی انجکشن نہیں لگ سکیں گے ،ملک بھر کے حاجی کیمپوں میں پرائیویٹ سکیم کے عازمین کو انجکشن لگانے کے لیے علیحدہ کاونٹر قائم کر دئیے گئے ،بلا روک ٹوک انجکشن لگوانے کے لیے حاجی کیمپوں میں تشریف لائیں وزارت مذہبی امور کا نوٹیفکشن ،پرائیویٹ سکیم کے بنیادی فلسفے سے انہراف کی کوشش کی جا رہی ہے پرائیویٹ اور سرکاری سکیم میں زمین و آسمان کا فرق ہے ،پرائیویٹ سکیم کے حج ٹریننگ پروگرام حاجی کیمپوں میں کروانے کا گورنمنٹ انتظام کرے تا کہ بار بار چکر نہ لگانے پڑیں ورنہ گزشتہ سالوں کی طرح حج ٹریننگ پروگرامات میں انجکشن لگوانے کا وزارت انتظام کرے حج آرگنائزر کا مطالبہ۔
انجکشن