ن لیگ کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے

ن لیگ کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے
 ن لیگ کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے

  

کراچی(آن لائن ) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کو سیاسی شہید نہیں ہونے دے گی۔ملک میں ایک وزیراعظم کے جانے اور دوسرے وزیراعظم کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ہم چاہتے ہیں کے جمہوریت چلتی رہے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے۔نوازشریف وزارت عظمی کے منصب پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں۔ نوازشریف فوری طور پر استعفی دیں۔ماضی میں سپریم کورٹ نے چار مارشل لاؤں کو تحفظ دیا۔مارشل کو تحفظ دینے پر سپریم کورٹ نے صرف ایک مرتبہ معافی مانگی جو کافی نھیں تھی۔ پانامہ کا ایسا فیصلہ نہیں ہو کے مدعی ،گواہ اور ملزم سب خوش ہوں۔

نثار کھوڑو

مزید : صفحہ اول