زخمیوں کو گلدستوں نہیں ادویات اور سہولتوں کی ضرورت ہوتی ہے،پرویزالٰہی

زخمیوں کو گلدستوں نہیں ادویات اور سہولتوں کی ضرورت ہوتی ہے،پرویزالٰہی

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں بچ جانے والے زخمیوں کی اموات کی وجہ طبی سہولتوں کا فقدان ہے جس کے ذمہ دار شہبازشریف ہیں کیونکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ضروری سہولیات کے فقدان کی وجہ سے دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کئی گنا بڑھ جاتی ہے جن کا خون دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ شہبازشریف کی گردن پر بھی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں شہبازشریف حکومت کے موجودہ 10 سال کے دوران صرف لاہور میں 8 سو سے زائد بے گناہ شہری اپنی زندگی ہار چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ اور ان کے وزراہر حادثہ کے بعد ہسپتالوں میں گلدستے لے کر فوٹو سیشن کیلئے پہنچ جاتے ہیں حالانکہ اس وقت زخمیوں کو گلدستوں کی نہیں ادویات اور سہولتوں کی ضرورت ہوتی ہے جو وہاں نہیں ملتیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اگر گزشتہ 10 سال میں شہبازشریف پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کا بیڑہ غرق نہ کرتے تواب تک سینکڑوں زخمیوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا تھا۔

پرویزالٰہی

مزید : صفحہ آخر