مسجد اقصی مسلمانوں کی آنکھ کا تارا ہے

مسجد اقصی مسلمانوں کی آنکھ کا تارا ہے
 مسجد اقصی مسلمانوں کی آنکھ کا تارا ہے

  

انقرہ (آئی این پی ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ مسجد اقصی تمام مسلمانوں کی آنکھ کا تارا ہے لہذا اسرائیل قانون پر عمل پیرا ہو،اپنے مقدسات کی بے حرمتی کے مقابل خاموش نہیں رہ سکتے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر اردگان نے مسجد اقصی کے بارے میں اسرائیلی انتظامیہ کی عائد کردہ پابندیوں کے ناقابل قبول ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے عبادت کے حق کی نفی کرنے والے اور مسجد اقصی کے تقدس کی خلاف ورزی کرنے والے یہ اقدامات تناو میں اور بھی اضافہ کر رہے ہیں۔ مسجد میں عبادت کرنے کے لئے آنے والے مسلمانوں اور دہشت گردوں کے درمیان کوئی فرق نہ کرنا ایک بڑی کم عقلی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس نوعیت کے غیر قانونی رویوں سے صرف خود کو ہی نہیں پورے علاقے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ مسجد اقصی تمام مسلمانوں کی آنکھ کا تارہ ہے ہم اپنے مقدسات کی بے حرمتی کے مقابل خاموش اور پر سکون نہیں رہ سکتے۔رجب طیب اردگان نے نیتان یاہو کے بیانات میں کوئی بھی قابل قبول پہلو نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حرکت بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق کے بیان، عقائد کی آزادیوں اور اس نوعیت کے تمام بین الاقوامی اعلامیوں اور دستاویزات کے منافی حرکت ہے

مزید : صفحہ اول