لاہور دھماکہ،میاں بیوی بیٹی کا جہیز خریدنے نکلے، نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام

لاہور دھماکہ،میاں بیوی بیٹی کا جہیز خریدنے نکلے، نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)کو ٹ لکھپت کے علا قہ فیر وز پو ر روڈ پر بیٹی کی شادی کی شاپنگ کے سلسلہ میں جانے والے میاں بیوی بھی خود کش دھماکے کی زد میں آکر اللہ کو پیارے ہوگئے۔متوفیان کے بیٹے عثمان نے بتایا کہ وہ اپنی دکان سے گھر واپس آیا تو بہنوں نے استفسار کیا فیروز پور روڈ کہاں ہے؟امی اور ابو وہاں خریداری کے لئے گئے ہیں ،اسی دوران وہ اپنے کزن کے ہمراہ والدین کی تلاش کے لئے نکلا ، جائے وقوعہ پر پہنچنے پر پولیس اہلکار شناخت کے لئے انہیں جناح ہسپتال لے گئے جہاں ڈیڈ ہاؤس میں دونوں کی لاشیں پڑی تھیں،بہنوں کو پتہ چلا تو وہ صدمے سے ہی بے ہوش ہو گئیں،وشتہ دار اور محلہ دار اکٹھے ہو گئے اور چیخ و پکار شروع ہو گئی۔عثمان نے بتایا کہ اس کے والد اسے دکان پر چھوڑنے اور لینے جاتے تھے ۔اپنی والدہ کے بارے میں عثمان نے بتایا کہ وہ اس وقت تک اپنی والدہ کو سلام کرتا جب تک وہ اسے جواب نہ دیتی اور اسے اللہ کے سپرد کرنے کی دعا دیتی۔بعد ازاں جوڑے کو ایک دوسرے کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

میاں بیوی

مزید : صفحہ اول