ای سی سی کا اجلاس، وزارت خزانہ کو وزرات پانی و بجلی کے 4منصوبوں کیلئے گارنٹی جاری کرنیکی منظوری

ای سی سی کا اجلاس، وزارت خزانہ کو وزرات پانی و بجلی کے 4منصوبوں کیلئے گارنٹی ...

اسلام آباد( آن لائن )اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی نے وزارت خزانہ کو وزارت پانی و بجلی کے چار منصوبوں کیلئے 110ارب 95 کروڑ ما لیت کی ساورن گارنٹی جاری کرنے کی منظوری دیدی ۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہو ا جس میں وزارت پانی و بجلی کی چار سفارشات کو غور کرنے کے بعد منظور کرلیا گیا اور وزارت خزانہ کو وزارت پانی وبجلی کیلئے تازہ سینڈ یکیٹ ٹرم فنانس فسیلٹی برائے پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ پر موجودہ سہولیات میں ایڈجسٹمنٹ دینے سے متعلق نئی ساورن گارنٹی جاری کرنیکی منظو ر ی دیدی ،وزارت خزانہ تازہ سہولیات میں شرح سود کیساتھ ساتھ گارنٹی کی ادائیگی کے حوالے سے انتظامات کرے گی ،چاروں کیسز میں ا بتد ائی انسٹالمنٹ کی پیمنٹ کو مزید دو سال کے عرصے کیلئے موخر کردیا گیا، ای سی سی نے وزارت پانی و بجلی کی سفارش پر موجودہ ٹرم فنانس فسیلٹی برائے پاورہولڈنگ لمیٹڈ کے حوالے سے سات سے دس سات کی ازسرنو سہولت بڑھانے کی بھی منظوری دیدی ،مزید برآں اس میں تین سے چھ سال کا گریس پریڈ بھی شامل ہے ،اسی طرح ای سی سی نے وزارت پانی و بجلی کی ایک اور سفارش پر پالیسی فریم ورک برائے پرا ئیو یٹ سیکٹر پرانسمیشن لائن پروجیکٹ 2015ء کے حوالے سے شروع کیا گیا ،پائیدار معاہدے کے تحت ٹرانسمیشن لائنز بچھانے کے منصو بے کو منظور کرلیا، اس سے قبل ای سی سی نے مٹیاری سے لاہور 660کلو واٹ کے وی ٹرانسمیشن پراجیکٹ کی بھی منظوری دی ہے ۔

اسی سی سی اجلاس

مزید : صفحہ آخر