فیروزپور روڈخودکش دھماکے کی سانحہ بیدیاں روڈ سے مماثلت

فیروزپور روڈخودکش دھماکے کی سانحہ بیدیاں روڈ سے مماثلت

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)پیر کے روز فیروزپور روڈ پر ہونیوالے دھماکے کی سانحہ بیدیاں روڈ سے مماثلت کا انکشاف ہوا ہے، فیروز پورروڈ پر خود کش حملہ آور کا حلیہ بیدیاں روڈ حملے کے بمبار جیسا نکلا۔تفصیلا ت کے مطا بق فیروز پور روڈ دھماکے کی تفتیش کے سلسلے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خودکش بمبار کفن نما سفید شلوار قمیض پہنے ہوئے تھا۔ خودکش بمبار نے سر پر پٹی باندھی ہوئی تھی اور اس کے سر کے بال لمبے تھے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونیوالے دھماکے میں ملوث بمبار کے بالوں کا انداز بیدیاں روڈ حملے میں ملوث بمبار کے بالوں جیسا تھا جبکہ حملہ آور کے پاؤں کا سائز 8 نمبر ہے۔

مماثلت

مزید : صفحہ اول