شہیدسب انسپکٹرریاض ، کانسٹیبل معظم اورعمیر کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین

شہیدسب انسپکٹرریاض ، کانسٹیبل معظم اورعمیر کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین

لاہور( خبرنگار ) فیروز پورروڈ پرارفع کریم ٹاورکے قریب خودکش دھماکے کے باعث شہرمیں فضادوسرے روز بھی سوگواررہی ہے، دھماکے میں شہید ہونیوالے سب انسپکٹرریاض احمد، پولیس اہلکاروں معظم علی ،اورعمیر کونمازجنازہ کے بعد آبائی علاقوں میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا، سب انسپکٹرریاض احمد ، پولیس کانسٹیبل معظم کانماز جنازہ رائیونڈسٹی اورپولیس کانسٹیبل عمیرغنی کانیوگارڈن ٹاون لاہور میں اداکیاگیا، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ،نمازجنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ،بعدازاں آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا۔

شہداء تدفین

مزید : صفحہ اول