احتسابی عمل نے نواز شریف کی جرائم کا پردہ چاک کر دیا : عمران خان

احتسابی عمل نے نواز شریف کی جرائم کا پردہ چاک کر دیا : عمران خان

اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہ ہے کہ میں نے خود کو قوم کے سامنے احتساب کیلئے پیش کیا لیکن شریف برادران اب بھی جواب دینے سے بھاگ رہے ہیں تاہم احتسابی عمل نے ان کے جرائم کا پردہ چاک کردیا ہے عمران خان نے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جھوٹے الزامات لگانے پر شریفوں اور ان کے حواریوں کا انتہائی مشکور ہوں کیوں کہ ان الزامات کی بدولت مجھے اپنا کئی سالہ مالی ریکارڈ تلاش کرنے میں کامیابی ملی انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ خود کو قوم کے سامنے احتساب کیلئے پیش کیا لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ شریف برادران اب بھی احتساب سے فرار اختیار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں تاہم اب زیادہ دیر بچ نہیں سکتے کیونکہ احتسابی عمل نے ان کے مالی جرائم کا پردہ چاک کردیا ہے ۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول