نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ نہتے فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی انتظامیہ کے ظلم اور مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور صہیونی مظالم پاکستان کے لئے ناقابل برداشت ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوجی کی جانب سے مسجداقصیٰ کی بندش اور نہتے فلسطینیوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنے پر تحفظات ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کے خلاف جاری اقدامات بند کئے جائیں۔ اسرائیل کے اقدامات عالمی انسانی حقوق اورعالمی اقدار کے منافی ہیں اور اس کڑے وقت میں پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام اپنے فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بنیادی حقوق کے مطالبے پرفلسطینی حکومت کے ساتھ ہیں اورالقدس سے آزاد و خود مختارفلسطینی ریاست کے قیام میں تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ

مزید : صفحہ آخر