نصف ٹن وزنی مصری خاتون اپنے ہاتھ سے کھانے پینے کے قابل

نصف ٹن وزنی مصری خاتون اپنے ہاتھ سے کھانے پینے کے قابل
 نصف ٹن وزنی مصری خاتون اپنے ہاتھ سے کھانے پینے کے قابل

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کی نصف ٹن وزنی خاتون ایمان عبدالعاطی کا بھارت کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہرابو ظہبی کے ایک اسپتال میں جدید ترین سہولیات کے ساتھ علاج جاری ہے۔ ایمان تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہے اور اس نے اڑھائی ماہ میں 60 کلو گرام وزن کم کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق غالبا دنیا کی سب سے وزنی اور موٹی سمجھی جانے والی مصری خاتون ایمان عبدالعاطی کے ابو ظہبی میں دوران علاج ایک تازہ ویڈیو سامنے آئی ہیجس میں وہ کافی بہتر اور پہلے کی نسبت تندرست دکھائی دیتی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ابو ظہبی میں قائم برجیل اسپتال کے ڈائریکٹر یاسین الشحات نے بتایا کہ فی الحال مصری خاتون ایمان کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ تاہم اس نے اپنا کافی حد تک وزن کم کردیا ہے۔

مزید : صفحہ اول