پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اور جنرل سیکریٹری میں اختلافات

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اور جنرل سیکریٹری میں اختلافات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شہزاد ملک سے) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن اور جنرل سیکرٹری لاہور اسرار بٹ کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے اور ان اختلافات کے باعث اسرار بٹ نے گزشتہ روز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے باوجود لاہور پریس کلب سے ایوان اقبال تک نکالی گئی گو نواز گو ریلی میں بھی شرکت نہ کی جس پر جیالوں سمیت دیگر سیاسی و صحافتی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔ اس بارے میں جب اسرار بٹ سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا ریلی کے بارے میں لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی تھی جس پر مجھے تحفظات تھے اور جہاں تک ریلی میں شرکت نہ کرنے کا تعلق ہے تو میں ریلی والے دن ذاتی کام میں مصروف تھا اسلئے شرکت نہ کر سکا ،دوسری جانب پی پی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کا کہنا ہے میں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ریلی نکالی جو اللہ کے فضل سے کامیاب رہی ،جس کی مجھے قائد و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی فون کرکے مبارکباددی اور سراہا ،ریلی کی آزاد میڈیا نے بھی تعریف کی بلکہ یہاں تک کہا کہ لاہور میں پیپلز پارٹی ایک مرتبہ ایکٹو ہو گئی ہے اور جیالے مکمل طور پر متحرک ہو گئے ہیں ، میرا کام پارٹی قیادت کے ہر حکم کی تعمیل کرنا ہے آئندہ بھی ا ن کے حکم کی تعمیل کروں گا اور پارٹی کو مضبوط و فعال بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانیائیاں لگا دوں گا۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ روز جب پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ فیروز پور روڈ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے ہسپتال گئے تھے تواس موقع پر ان کیساتھ لاہور کے جنرل سیکرٹری اسرار بٹ تو موجود تھے لیکن لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن موجود نہیں تھے ، قمر زمان کائرہ نے حاجی عزیز الر حمن چن کو اپنے ساتھ ہسپتال چلنے کا کہا ہی نہیں تھا اور وہ لاہور میں جنرل سیکرٹری کو سپورٹ کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے لاہور کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے درمیان اختلافات کی ایک بڑی وجہ پنجاب تنظیم کی بے جا مداخلت بھی ہے۔
پی پی لاہور اختلافات

مزید :

صفحہ اول -