شہباز شریف کی پوزیشن ہولڈر کو مبارکباد

شہباز شریف کی پوزیشن ہولڈر کو مبارکباد

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کے بچوں اور بچیوں نے اپنی محنت کے ذریعے پوزیشنیں حاصل کرکے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور بعض طلبا و طالبات نے کم وسائل کے باوجود اپنے عزم، حوصلے اور محنت کے ساتھ یہ مقام حاصل کیا ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ حصول علم سمیت کسی بھی شعبہ میں کی جانے والی محنت رائیگاں نہیں جاتی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ذہین اور محنتی طالبعلم ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اورپاکستان کا مستقبل انہی ہیروں سے جڑا ہوا ہے۔

مبارکباد

مزید : صفحہ اول