پنجاب تمام تعلیمی بورڈ ز نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب تمام تعلیمی بورڈ ز نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابقبورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہورکے میٹرک سالانہ امتحانات 2017ء کے تفصیلی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رواں سال 2لاکھ 26ہزار 619طا لب علموں نے لاہور بورڈ سے میٹرک کا امتحان دیا جبکہ 1لاکھ67ہزار131طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح لاہور بورڈ میں کامیابی کی شرح 73.75فیصد رہی۔ الحمرا ہال میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں اور وزیر ا طلاعات پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمن نے پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طا لب علموں میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔جبکہ امیدواران کو پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے لئے بالترتیب تعریفی اسناد کے ساتھ مبلغ، 20,000 ،15,000اور 10,000روپے کیش انعام کے ساتھ با لترتیب سونے، چاندی اور کانسی کے میڈلز دئیے گئے جبکہ ان کے اساتذہ کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا، نتائج کے مطابق نجی سکول کے طالب علم عمر طارق نے 1087 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن ثوبان خالد اور علیسہ کلیم نے 1086 نمبر لے کر حاصل کی ۔ اسی طرح مجموعی طور پر تیسری پوزیشن 1085نمبر لیکر محمد عبداللہ اور محمد عبداللہ سلیم نے حاصل کی۔ سائنس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن عمر طارق نے 1087 نمبر لیکر حاصل کی جبکہ ثوبان خالد نے 1086 نمبرلے کر دوسری ، محمد عبداللہ اور محمد عبداللہ سلیم نے 1085نمبر لیکر سائنس گروپ بوائز میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔سائنس گروپ طالبات میں علیسہ کلیم نے 1086نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سائنس گروپ میں تین طالبات نے1083 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جن میں زنیرہ خان ، عفاف رحمان اور مائرہ ظفر شامل ہیں۔ سائنس گروپ طالبات میں تیسری پوزیشن چھ طالبات نے1082 نمبر لیکر حاصل کی جن میں مصباح ناصر،لاریب انمول ، فروہ ، حافظہ خدیجہ مطاہر ، فاطمہ اویس اور عدین امتیاز نے حاصل کیں ۔آرٹس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن اسامہ اکرام اور پرائیویٹ امیدوار کے طور پر شرکت کرنے والے زریاب امجد نے1020 نمبر لیکر حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ بوائز میں دوسری پوزیشن غضنفر علی نے 1015 نمبر لیکر اور تیسری پوزیشن نجی حیثیت سے امتحان میں شرکت کرنیو الے محمد افضل نے 1001 نمبر حاصل کئے ۔ آرٹس گروپ طالبات میں پہلی پوزیشن حبیبہ بہجت نے 1055نمبرلے کر حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ طالبات میں عائشہ نے1052 نمبر لیکر دوسری اور فریحہ حق نے 1041 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
لاہور بورڈ

فیصل آباد(آن لائن) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن فیصل آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2017ء کا اعلان کردیا گیا، میٹرک کے سالانہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 77,94فیصد رہا ہے ، جبکہ طالبات بازی لے گئیں امتحانات میں 150955 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 117659امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ‘آن لائن کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن فیصل آباد کے زیراہتمام منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی حکمران جماعت کے ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد جٹ جبکہ دیگر ممبران ایم پی ایز الیا س انصاری،ظفر اقبال ناگرہ،فقیر حسین ڈوگر،فاطمہ فریحہ،نجمہ افضل اوردیگرنے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں میڈلز اورانعامات تقسیم کئے ہیں اعلان کیمطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات2017ء تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے امتحان سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ سالانہ 2017ء کے پوزیشن ہولڈرز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات ماریہ یونس اور مریم زاہرہ نے 1090 جبکہ دوسری پوزیشن لینے والی طالبہ رضیہ سعید نے 1087 نمبر حاصل کئے‘ اس طرح مذکورہ طالبہ مریم اشرف 1085 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی‘ واضح رہے کہ لیبارٹری گرلز ہائی سکول زرعی یونیورسٹی کی طالبہ مائرہ یونس اور چناب گرلز کالج جھنگ کی مریم زہرہ نے برابر 1090نمبر لیکر پہلی ‘چناب گرلز کالج جھنگ کی طالبہ رقزہ سعید نے 1087نمبر لیکر دوسری جبکہ سٹی گرلز ہائی سکول فیصل آبادکی طالبہ مریم اشرف‘ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج فیصل آباد کے طالب علم زوہیب قریشی اور ڈویژنل پبلک سکول کے ہی سعد امجد نے برابر 1085نمبر لیکر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی سائنس گروپ گرلز میں مائرہ یونس اورمریم زہرہ نے 1040نمبر کیساتھ پہلی ‘رقزہ سعید نے 1087نمبر لیکر دوسری اورمریم اشرف نے 1085نمبر کیساتھ تیسری پوزیشن لی ‘سائنس گروپ بوائز میں ڈویژنل پبلک سکول کے زوہیب قریشی اور سد امجد نے برابر 1085نمبر لیکر پہلی ‘چناب کالج جھنگ کے محمد حمزہ بلوچ نے 1084نمبر کیساتھ دوسری اور اسی کالج کے محمد وقاص شوکتنے 1083نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ‘جنرل گروپ گرلز میں غزالی پائلٹ سکول جھنگ کی علینہ فاطمہ 1057نمبرز کیساتھ اول ‘ریمز کیمرج سسٹم مصطفی آباد سرگودھا روڈ کی عروج اقبال 1036نمبرز کیساتھ دوئم ‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1سمندری کی سحرش اور غزالی پائلٹ سکول جھنگ کی زینب جبار برابر 1031نمبرز کیساتھ سوئم رہی ‘جنرل گروپ بوائز میں الائیڈ سکول میلاد روڈ کے مدنی شریف نے 1017نمبر ز کیساتھ پہلی ‘حرا پبلک سکول آفیسر کالونی نمبر2مدینہ ٹاؤن کے محمد زین نے 984نمبر لیکر دوسری اور گورنمنٹ ہائی سکول 84ج ب کے حافظ محمد زید نے 975نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن لی ‘گزشتہ سالوں کی طرح پرائیویٹ سکولز کے طلبہ چھائے رہے اور سائنس و جنرل گروپ کی مجموعی پندرہ سے تیرہ پوزیشنز نجی سکولز نے جبکہ صرف دو پوزیشنز سرکاری سکول حاصل کرسکے ۔ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان نے میٹرک سالانہ امتحان 2017کے نتائج کا اعلان کر دیا ملتان بورڈ 81.68، بہاولپور 76.90 اور ڈیرہ غازیخان بورڈ کا نتیجہ 80.70 فیصد رہا اس سلسلہ میں ملتان سے سٹاف رپورٹر کیمطابق امتحان میں کل ایک لاکھ 796امیدوار شریک ہوئے ۔ان میں سے 82ہزار 338پاس اور 18ہزار458فیل ہوگئے۔امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا نتاسب 81.68فیصد رہا۔نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں کل 81960امیدوار وں نے شرکت کی۔ ان میں سے 69252پاس ہوئے۔ سائنس گروپ کا نتیجہ 84.49رہا۔ آرٹس گروپ میں کل 18836امیدوار شریک ہوئے۔ ان میں سے 13086پاس ہوئے۔آرٹس گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 69.47رہا۔نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 80.86فیصد،لڑکیوں کی کامیابی کا تنا سب 89.92فیصد رہا ،آرٹس گروپ میں لڑکوں کی کامیابی کی شرح 55.35اور لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 76.83فیصد رہی۔ مسلم پبلک گرلز ہائرسیکنڈری سکول پیپلز کالونی ممتاز آباد ملتان کی طالبہ وجیہیہ یونس دختر رانا محمد یونس رولنمبر172424 نے کل نمبرز1100 میں سے1091 نمبرز لیکر بورڈ میں مجموعی طور پر اول پوزیشن حاصل کی۔ ضمیر پبلک سکو ل ملتان کی طالبہ کشف الایمان دختر دلشاد حسین رولنمبر1662363 اور مسلم پبلک ہائیر سیکنڈری سکول ممتاز آباد ملتان کے طالب علم محمد فہد ندیم ولد محمد ندیم رولنمبر179806 نے 1089 ‘1089 نمبرز لیکر مشترکہ طور پر اوورآل دوم پوزیشن حاصل کر لی جبکہ بیکن ہاؤس پبلک سکول فار گرلز ملتان کی طالبہ فاطمہ منیر دختر شیخ محمدمنیر اختر رولنمبر161935 نے 1088 نمبرز لیکر اووآل سوم پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ (بوائز) میں مسلم سکول ممتاز آباد ملتان کے طالب علم محمد فہد1089 نمبر لیکر اول قرار پائے۔ مسلم پبلک سکول ممتاز آباد کے ہی طالب علم خلیل ولد رانا خلیل احمد رولنمبر179723 نے1085 نمبرز لیکر دوم پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ (بوائز) میں سوم پوزیشن مشترکہ طور پر تین امیدواران کے حصہ میں آئی۔ زکریا پبلک سکول ملتان کے طالب علم سعد امجد خان ولد محمدامجد فیض خان رولنمبر166505 علامہ اقبال ہائر سیکنڈری سکول شجاعبادکے طالب علم محمدعزیز ولد محمد سحین رولنمبر153144 اور مسلم پبلک سکول ممتاز آباد ملتان کے طالب علم محمد انصب ولد محمد ناصرجاوید رولنمبر179052 نے 1084 نمبر لیکر مشترکہ طور پر سوم پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ (گرلز) میں اول پوزیشن مسلم پبلک گرلز سکول ممتاز آباد ملتان کی طالبہ وجیہہ یونس نے1091 نمبرز کیساتھ اپنے نام کر لی۔ ضمیر پبلک سکول چونگی نمبر6 ملتان کی طالبہ کشف الایمان دلشاد نے1089 نمبر لیکر دوم پوزیشن حاصل کی جبکہ سوم پوزیشن بیکن ہاؤس پبلک سکول برائے طالبات ملتان کی طالبہ فاطمہ منیر نے1088 نمبرز لیکر حاصل کی۔ آرٹس گروپ (بوائز) میں خانیوال کے طالب علم امیر حمزہ ولد فیض احمد رولنمبر203103 نے 1031 نمبر لیکر اول پوزیشن اپنے نام کر لی ۔جامع خیر المدارس کے طالب علم محمد عرفان ولد محمدانور رولنمبر213227 نے 1021 نمبر کے ساتھ دوم اور جامع العلوم معصوم شاہ روڈ ملتان اور طالب علم محمد عتیق ولد خلیل احمد رولنمبر217265 نے 1016 نمبر لیکر سوم پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ (گرلز) میں اے ون شاہین ماڈل ہائی سکول برائے طالبات لطف آباد ملتان کی طالبہ حفضہ رمضان دختر محمد رمضان رولنمبر211772 نے1053 نمبر لیکر اول‘ ملتان کی طالبہ سیدہ عیشا علی دختر سید محمدعلی نقوی رولنمبر216493 نے1049 نمبر لیکر دوم اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کبوتر منڈی ملتان کی طالبہ رجہ ندیم دختر محمد ندیم رولنمبر211851 نے1038 نمبر لیکر سوم پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح پنجاب بھر کے دیگرتعلیمی بورڈز کی طرح تعلیمی بورڈ ملتان میں بھی اوورآل چار پوزیشن میں سے تین پوزیشنز طالبات نے حاصل کرکے طلباء پر سبقت حاصل کر لی۔ بہاولپور ، خانقاہ شریف سے بیورو رپورٹ اور نمائندہ پاکستان کیمطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن بہاول پورمیں میڑک 2017 ء کے امتحانی نتائج کااعلان کیاگیا کنٹرولرامتحانات اکرم تارڑ نے امتحانی نتائج کااعلان کرتے ہوئے بتایاکہ بہاول پوربورڈ کے زیراہتمام میڑک2017 ء کے سالانہ امتحان میں 218 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ٹوٹل 74748 طلباء وطالبات نے ایڈمیشن کیلئے اپلائی کیا 74521 طلباء وطالبات نے امتحان دیا جس میں سے 227 طلباء وطالبات غیرحاضررہے ا س طرح کامیاب امیدواروں کی کامیابی کی شرح 76.90 رہی اس امتحان میں مجموعی طور پر پہلی تین پوزیشنوں میں پہلی پوزیشن پر 3امیدواران مریم عبدالجبار دختر عبدالجبار رول نمبر846276سر سید پبلک گرلز ہائی سکول حاصلپورسے ،راحمہ مظہر دختر ملک مظہر حسین رول نمبر800606فوجی فاؤنڈیشن ماڈل گرلز سکول بہاولنگر سے اور محمد عمر ولد نوید طفیل رول نمبر 848051جناح سٹی ہائی سکول بوائز وہاڑی روڈ حاصلپورسے ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 1081نمبر حاصل کیے۔دوسری پوزیشن پر 3امیدواران فاطن خان لودھی دختر امتیاز سلیم لودھی رول نمبر 836828صادق پبلک گرلز یائیر سیکنڈری سکول بہاولپور سے، حمسہ فاطمہ دختر عبدالغفار احسن رول نمبر 873833نیشنل گیریژن گرلز سیکنڈری سکول رحیم یار خان سے اور فضاء فاطمہ دختر محمد خالد شفیق رول نمبر 883190ایف ایف سی گرلز ماڈل ہائی سکول گوٹھ ماچھی صادق آباد سے ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 1079نمبر حاصل کیے۔تیسری پوزیشن پر2امیدواران مہتاب افضل دختر محمد افضل رول نمبر 806516سر سید پبلک گرلز ہائی سکول چشتیاں سے اور آمنہ آصف دختر محمد آصف رشیدرول نمبر 883717بیکن ہاؤس سکول سسٹم گرلز صادق آباد سے ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 1078نمبر حاصل کیے۔سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن محمد عمر ولد نوید طفیل رول نمبر 848051جناح سٹی ہائی سکول بوائز وہاڑی روڈ حاصلپورنے حاصل کی 1081 نمبرزحاصل کئے دوسری پوزیشن محمداحمدزاہدولدمحمدزاہداقبال رول نمبر818371 گورنمنٹ ہائی سکول ہارون آبادنے حاصل کی اور1076 نمبرزحاصل کئے تیسری پوزیشن پردوطالب علم محمدحمزہ خالدفاروقی ولد محمدخالدصفدر رول نمبر843591 دی سینٹرل پبلک ہائی سکول بوائزبہاول پوراورمحمداحمدخان ولد محمدسلیم خان رول نمبر803633 گورنمنٹ ماڈل سٹی ہائی سکول بہاول نگرنے 1075 نمبرزحاصل کئے سائنس گروپ (گرلز) میں پہلی پوزیشن دوطالبات مریم عبدالجبار دختر عبدالجبار رول نمبر846276سر سید پبلک گرلز ہائی سکول حاصلپورسے ،راحمہ مظہر دختر ملک مظہر حسین رول نمبر800606فوجی فاؤنڈیشن ماڈل گرلز سکول بہاولنگرنے 1081 نمبرزحاصل کئے دوسری پوزیشن پرتین طالبات فاطن خان لودھی دختر امتیاز سلیم لودھی رول نمبر 836828صادق پبلک گرلز یائیر سیکنڈری سکول بہاولپور سے، حمسہ فاطمہ دختر عبدالغفار احسن رول نمبر 873833نیشنل گیریژن گرلز سیکنڈری سکول رحیم یار خان سے اور فضاء فاطمہ دختر محمد خالد شفیق رول نمبر 883190ایف ایف سی گرلز ماڈل ہائی سکول گوٹھ ماچھی صادق آباد سے ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 1079نمبر حاصل کیے تیسری پوزیشن پردوطالبات مہتاب افضل دخترمحمدافضل رول نمبر806516 سرسیدپبلک گرلز ہائی سکول چشتیاں ، آمنہ آصف دخترمحمدآصف رشید رول نمبر883717 بیکن ہاوس سکول سسٹم گرلز صادق آباد نے مجموعی طورپر 1078 نمبرزحاصل کئے آرٹس گروپ (بوائز) میں پہلی پوزیشن دوطلبہ طلحہ اسماعیل ولد محمداسماعیل رول نمبر 885695 الفلاح ماڈل ہائی سکول سنجرپور صادق آباد اورمحمدثناء اللہ ولد حافظ عبدالرحمان رول نمبر839793 جامعہ اسلامیہ احیاء العلوم بغدادروڈ ون یونٹ چوک بہاول پور نے مجموعی طورپر954 نمبرزحاصل کئے دوسری پوزیشن محمدآفان ولد محمدمنیر رول نمبر847860 جامعہ اسلامیہ احیاء العلوم نزدریلوے اسٹیشن حاصل پور نے 940 نمبرزحاصل کئے تیسر ی پوزیشن محمدعمرولد ممتازاحمد رول نمبر802618 پرائیوٹ بہاول نگر نے 920 نمبرحاصل کئے آرٹس گرو پ(گرلز) پہلی پوزیشن ثانیہ غفور دختر عبدالغفور رول نمبر 814607 گورنمنٹ گرلز سٹی ہائی سکول ہارون آباد نے حاصل کی اورنمبرز1022 حاصل کئے دوسری پوزیشن عائشہ عارف دخترعارف علی رول نمبر882081 گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول پیٹرول پمپ صادق آباد نے حاصل کی اور1011 نمبرزحاصل کئے تیسری پوزیشن سونیاطالب دختر طالب حسین رول نمبر834428 گورنمنٹ جونیئرماڈل گرلز ہائی سکول بہاول پور نے حاصل کی اور999 نمبرزحاصل کئے چیرمین بورڈ پروفیسررانامسعوداختر نے کہاکہ تمام بچے خاص صلاحیتیں لیکرپیداہوتے ہیں کم نمبرزحاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے والدین کوان کی حوصلہ شکنی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ تمام بچے ہی یونیک ہوتے ہیں بچوں کے اندرخوداعتمادی پیداکریں ان کوحوصلہ دیں ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ اور نمائندہ خصوصی کیمطابق ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے میٹرک سالانہ امتحان 2017کے نتائج کا اعلان کر دیاہے او رکامیابی کا تناسب 80.70فیصد رہا . کنٹرولر امتحانات چودھری مشتاق علی نے تقریب میں رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ امتحان کیلئے 76106امیدواروں نے درخواست دی اور 66966طلباؤطالبات نے امتحان میں حصہ لیاجن میں سے 54044نے کامیابی حاصل کی . امتحان میں 52398ریگولر طلباء میں سے 44454کامیاب ہوئے اور شرح 84.83فیصد رہی . 14568پرائیویٹ امیدواروں میں سے 9590کامیاب ہوئے اور شرح 65.82فیصد رہی . کنٹرولر امتحانات نے بتایاکہ ریگولر طلبہ کے سائنس گروپ میں 49490طلباؤطالبات میں سے 42515کامیاب ہوئے اور شرح 85.90فیصد ، ہیومنٹیز گروپ میں 2908طلباوطالبات میں سے 1939نے کامیابی حاصل کی اور شرح 66.67فیصد رہی . پرائیویٹ امیدواروں کے سائنس گروپ میں 12353میں سے 8457کامیاب ہوئے او رشرح 68.46فیصد رہی . ہیومنٹیز گروپ میں 2215طلباؤطالبات میں سے 1133کامیاب ہو ئے اور شرح 51.15فیصد رہی .بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے تحت ہونے والے میٹرک کے سا لانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ پہلی تینوں پوزیشنز حاصل کر کے طالبات ایک بار پھر بازی لے گئیں۔امتحان میں مجموعی طور پر 64065طلبا و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 50471 کامیاب ہوئے۔کامیابی کا تناسب 78.78فی صد رہا۔نتائج کا اعلان ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت خان کھچی نے کیا۔ نتائج کے مطابق ایجوکیٹر ہائی سکول کی طالبہ مناہل اقبال رول نمبر103574نے 1083نمبر حاصل کر کے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈی پی ایس دیپالپور کی افشاں اکرم رول نمبر103405نے 1082نمبر حاصل کر دوسری جبکہ تین طالبات عروبہ طہور ڈی پی ایس اوکاڑہ‘ شاہانہ الفرید گرلز سکول پاکپتن‘ سویرا اسلم علی سٹی ہائی سکول ساہیوال 1081نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن کی حقدار ٹھہریں۔ طلبا ء میں ڈویژنل پبلک سکول ساہیوال کے احمد فرقان‘ محمد دانش‘ محمدآریان رؤف‘ عبدالرؤف نے بالترتیب 1080،1079،1078نمبر حاصل کر کے بالترتیب پہلی ‘ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ الائیڈ سکول ساہیوال محمد عزیر خان بھی 1078نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔آرٹس گروپ میں پاک پتن کے پرائیویٹ امیدوار محمد ارسلان نے 1035نمبر حاصل کرکے پہلی‘نور پبلک سکول چیچہ وطنی کی سائرہ محمود نے 1012 نمبر لیکردوسری اور حافظہ مختار بی بی نے 1009نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت کھچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹر بورڈ کمیٹی امتحانات اور نتائج کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ساہیوال بورڈ کو جدید سہولیات سے لیس کیا جارہا ہے۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات2017ء کا اعلان کردیا گیا پہلی تینوں پوزیشنوں پر طالبات نے قبضہ جمالیا،121505طلباء و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے 94402امیدوار کامیاب جبکہ26888فیل ہوگئے 978امیدوار امتحانات سے غیرحاضر رہے،مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب77.72فیصد رہا،14673امیدواروں نےAپلس،18297نےA،26559نےB،24839نے C،9766نے Dجبکہ268نےEگریڈ حاصل کیا،امتحانات میں طلباء کی کامیابی کا تناسب 72.18جبکہ طالبات کا 84.62فیصد رہا،88145طلباء و طالبات نے ریگولر جبکہ33360نے پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات میں حصہ لیا،ریگولر امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 85.56فیصد جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کا تناسب57فیصد رہا،امبر لیاقت چوہدری دختر لیاقت علی رول نمبر878479نے1082نمبرحاصل کرکے بورڈ میں اوورآل پہلی پوزیشن حاصل کی ،مریم خالد دختر خالد مسعود رول نمبر847216نے1079نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر چارطالبات اریبہ اسلم رول نمبر878431،ام سلمیٰ رول نمبر823100،رمشا واجد رول نمبر826877اور میمونہ افضل رول نمبر877078نے 1077نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،ترجمان راولپنڈی بورڈ ارسلان چیمہ کے مطابق پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں میڈل ،انعامات اور اسناد تقسیم کرنیکی تقریب آج صبح10بجے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغرمال راولپنڈی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن بورڈ گوجر انوالہ کے سالانہ امتحان سیکنڈری سکول 2017 میں مجمو عی طور پر210760 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 166813 طلبہ و طالبات پاس ہو ئے جس کے مطابق مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب79.15 فی صد رہا۔ کنٹر ولر امتحانات ڈاکٹر محمد تنویر ظفر کے مطابق انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن بورڈ گوجرانوالہ کے سالانہ امتحان سیکنڈری سکول 2017 میں مجموعی طو ر پر پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں بیسٹ سکول سسٹم سیٹلائٹ ٹاؤن گوجر انوالہ کی ردا عامرنے 1085 اور دختران ملت ہائر سیکنڈری سکول مندیر کی طالبہ مریم امتیاز نے بھی1085 نمبر حاصل کر کے پہلی‘ گورنمنٹ جامع ہائی سکول گجرات کے صارم ارہاس ناصر نے 1083 نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ دی ایجو کیٹرز بارہ دری کیمپس گجرات کی ایمن ہمایو ں نے 1081 ‘ بیسٹ سکول سسٹم سیٹلائٹ ٹاؤن گوجر انوالہ کی ایمن سلیم نے 1081 اور گلا سگو پبلک سکول سسٹم فار گرلز قلعہ دیدار سنگھ گوجر انوالہ کی عائشہ مصطفی نے بھی 1081 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح گرلز آرٹس گروپ میں الحراء سیکنڈری سکول عبداللہ کالونی گوجرانوالہ کی سعدیہ عروج نے 1062 نمبر حاصل کرکے پہلی ‘ گاؤں کوٹ کوشال تحصیل پنڈی بھٹیاں حافظ آباد کی ام حبیبہ نے 1052 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ گورنمنٹ ماڈرن ایجوکیشن گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن گوجر انوالہ کی حمنہ ریاض نے 1047 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید :

صفحہ اول -