سازش کے تحت ملتان بورڈ کی پہلی پوزیشن سے محروم کیا گیا،ماہ زیب

سازش کے تحت ملتان بورڈ کی پہلی پوزیشن سے محروم کیا گیا،ماہ زیب

کبیروالا(تحصیل رپورٹر) چوپڑہٹہ کے غریب محنت کش کی بیٹی اور معروف نجی تعلیمی ادارے خالد بن ولید ہائی سکول کبیروالا میں زیر تعلیم جماعت دھم کی طالبہ ماہ زیب نے گزشتہ روز پریس (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس نے 2016ء میں جماعت نہم کے سالانہ امتحانات میں 504/505ریکارڈ ساز نمبر حاصل کرکے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ،جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اس شاندار کامیابی پر وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور بلواکر اعلیٰ تعلیمی افسران کی موجود گی میں گرانقدر انعامات سے نواز ا تھا ،جماعت نہم میں تاریخ ساز نمبر حاصل کرنے کے بعد جماعت دہم کے امتحانات میں پہلے کے مقابلے بہتر کارکردگی کے حصول کے لئے خصوصی طور پر امتحانی تیاری کی اور بہترین تیاری کے ساتھ پرچہ جات حل کئے ،جس کی بنیاد پر مجھے یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ میری محنت کو رنگ لائے اور میں ملتان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کروں گی لیکن جب میں نے امتحانی نتائج سنے تو مجھے حیرت کا شدید جھٹکا لگنے کے ساتھ بے حد افسوس بھی ہوا کیونکہ مذکورہ نتائج میرے لئے ناقابل یقین تھے ۔ماہ زیب کے مطابق اس نے جماعت نہم کے امتحان میں اردو میں پورے نمبر جبکہ انگلش میں ایک نمبر کم تھا لیکن جماعت دہم کے سال دوم کے امتحان میں اردو میں 12اور انگلش میں 4نمبر کم دئیے اور میری حق تلفی کی گئی۔جس طرح میں نے دونوں پرچے حل کئے ہیں ،مجھے امید ہے کہ میرے نمبر کسی صورت بھی کم نہیں ہوسکتے ۔بورڈ مافیا نے ہر سال پوزیشنیں لینے کے ٹھیکیدار ایک سکول کو نوازنے کے لئے یہ سب کچھ کیا ہے ۔متاثرہ طالبہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملتان بورڈ کی مبینہ سازبازی اور اپنے ساتھ ہونیوالی حق تلفی کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔قبل ازیں مذکورہ طالبہ نے کبیروالا کے دورے پر آئے ہوئے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی سے اپنے سکول کے ایم ڈی مہر محمد افضل جوتہ اور پرنسپل مہر قیصر ندیم جوتہ کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں مذکورہ حوالے سے اپنے تحفظات سے زبانی اور تحریری طور پر آگا ہے ،جس پر صوبائی وزیر نے طالبہ کو اسکے تحفظات کی روشنی میں مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے موقع پر موجود ڈائریکٹر کالجز ملتان منصور علی شاہ کو اپنی نگرانی میں طالبہ حل شدہ پرچہ جات کی ری چیکنگ کرانے کی واضح ہدایت دی اورملتان بورڈ کے چیئرمین کو آج اپنے دورہ ملتان کے دورہ طلب کرلیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر