مظفرگڑھ،محنت کش کے بیٹے کی پنجاب میں تیسری،ڈیرہ بورڈ میں پہلی پوزیشن

مظفرگڑھ،محنت کش کے بیٹے کی پنجاب میں تیسری،ڈیرہ بورڈ میں پہلی پوزیشن

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی ) ڈیرہ تعلیمی بورڈ میٹرک نتائج میں مظفر گڑھ کے دیہی علاقہ سے تعلق رکھنے والے غریب محنت کش کے بیٹے نے پنجاب بھر میں تیسری جبکہ ڈیرہ بورڈ میں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی،۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ علی پور کی نواحی بستی سلطان پور کے رہائشی غریب مزدور حاجی احمد کے بیٹے محمد عامر نے تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1089نمبر حاصل کر کے نہ صرف ڈیرہ بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ صوبہ بھر کے دیگر تعلیمی بورڈز میں تیسری پوزیشن پر رہا محمد عامر نے بتایا کہ وہ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اس کے والد کراچی میں مزدور کرتے ہیں وہ 8بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہے روزانہ 20کلو میٹر کی مسافت طے کر کے سائیکل پر سکول جاتا تھا اس کے گھر میں نہ تو بجلی ہے اور نہ ہی دیگر سہولیات ، بعض اوقات فیس نہ ہونے کی وجہ سے اسے کئی کئی روز سکول سے شرمندگی کی وجہ سے چھٹی کرنا پڑتی تھی اس کے والد دن رات محنت کر کے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں گھر کے اخراجات پورے کرنے کیلئے اس کا چھوٹا بھائی بھی والد کے ساتھ مزدوری کرتا ہے وہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہے اس نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی پر انتہائی خوش ہے اور اسے اپنے اساتذہ اور والدین کے نام منسوب کرتا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر