رزلٹ کارڈ کی ترسیل ریگولر طلبہ کو متعلقہ اداروں پرائیویٹ طلبہ کو داخلہ فارم پر درج ایڈریس پر رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے کی جائیگی،شیخ امجد حسین
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے بتایاکہ میٹرک سالانہ امتحان 2017کے امیدواروں کو رزلٹ کارڈ کی ترسیل ، ریگولر طلبہ کو متعلقہ اداروں اور پرائیویٹ طلبہ کو داخلہ فارم پر دیئے گئے پتوں پر رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے کی جائے گی تاہم 8اگست تک رزلٹ کارڈ نہ ملنے کی صورت میں ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سے فون نمبر 0642005591 ,0321-6787019پر رابطہ کیا جاسکتاہے. شیخ امجد حسین نے بتایاکہ میٹرک سالانہ امتحان 2017میں 19نقل او ردیگر غیر قانونی ذرائع کے کیسز درج ہوئے جن پرفیصلہ کرتے ہوئے18پر سزائیں دی گئیں. انہوں نے بتایاکہ میٹرک ضمنی امتحان 7، ستمبر سے شروع ہو گا جس کیلئے داخلہ فارم 8، اگست تک بھجوائے جاسکیں گے . دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 15اگست اور تین گنا فیس کے ساتھ 22اگست تک داخلہ فارم بھجوائے جاسکتے ہیں .