تعلیمی بورڈملتان کے تحت میڑک کے سالانہ امتحانات 2017کے نتائج کی تقریب کی جھلکیاں (اعجاز مرتضیٰ سے)

تعلیمی بورڈملتان کے تحت میڑک کے سالانہ امتحانات 2017کے نتائج کی تقریب کی ...

* تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے نتائج کی تقریب میں شرکت کے لئے آنے والوں کو تلاشی کے مراحل سے گزارا گیا ۔سکیورٹی اہلکار وں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

نے گاڑیوں کو بھی چیک کیا۔

* میٹرک کے نتائج کی تقریب تعلیمی بورڈ کے جوبلی ہال میں ہوئی ۔ پوزیشن ہولڈرز طلباوطالبات کے والدین کی سیٹوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

*شرکا کی تعداد بڑھنے کے باعث سٹیج کے قریب خصوی نشستیں لگائی گئیں ۔

* مہمان خصوصی صوبائی وزیر عشرزکواۃنغمہ مشتاق لانگ وقت پر پنڈال پہنچ گئیں ، مگر تقریب میں حکومتی جماعت کا کوئی ضلعی عہدیدار شریک نہ ہوا۔

*صوبائی وزیر نغمہ مشتاق لانگ خطاب کے دوران جذباتی ہو گئیں اورکہنے لگیں کہ پہلے میرا شوہر دنیا سے چلا گیا ۔ اس کے بعد جوان بیٹا حادثے میں مجھ سے جدا ہو گیا ۔ میں بڑے دکھوں سے گزری ہوں۔ گھریلوں خاتون ہوں۔سیاست آسان نہیں ہے ۔ خواتین کا باہر نکلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

*چیئرمین بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی نے بورڈ کی ترقی کے لئے کاوشوں کا ذکر کیا جبکہ کنٹرولر امتحانات سید حیدرعباس گردیزی نے نتائج کا اعلان کیا

*کمپیئر کے باربار اصرار کے باوجود حاضرین نے نعرے بازی نہیں کی ‘نہ ہی تالیاں بجائیں

*تقریب میں اس وقت تلخی ہو گئی جب ن لیگ کے قائدین کے حق میں صوبائی وزیر نغمہ مشتاق لانگ نے نعرے لگائے ۔ تقریب میں بیٹھے تحریک انصاف سے وابستہ افراد نے برا منایااور کہنے لگے کہ یہ کوئی سیاسی جلسہ نہیں ہے ۔تعلیمی ادارے کی تقریب ہے ۔

*مہمانوں کی کولڈ ڈرنگ کے ساتھ تواضح کی گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر