ملتان بورڈ سپیشل بچوں کی پوزیشنوں کا اعلان آج کریگا

ملتان بورڈ سپیشل بچوں کی پوزیشنوں کا اعلان آج کریگا

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 2017میں سپیشل بچوں کی پوزیشنوں کا اعلان آج دن 10(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

بجے ایک تقریب میں کیا جائے گا ۔ معذور بچوں کی تقریب میں کوئی وزیر شرکت نہیں کریں گے نہ ہی ان بچوں کو حکومت پنجاب کی طرف سے کیش انعامات دئیے جائیں گے ۔ تعلیمی حلقوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معذور بچے خصوصی توجہ اور پیار کے مستحق ہیں ۔ ان کے ساتھ ناروا سلوک کرنا افسوسنا ک ہے ۔ پوزیشن ہولڈر ز بچوں کی تقریب میں اعلی ٰ حکومتی شخصیات کا شرکت کرنا او ر اس کے ساتھ سپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں گراں قدر کیش انعامات دینا ضروری ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر