نغمہ مشتاق کے شریف برادران کے حق میں نعرے،تعلیمی حلقوں کی شدید تنقید

نغمہ مشتاق کے شریف برادران کے حق میں نعرے،تعلیمی حلقوں کی شدید تنقید

ملتان (سٹاف رپورٹر )تعلیمی بورڈ ملتان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

2017کے نتائج کی تقریب میں صوبائی وزیر نغمہ مشتاق لانگ نے اپنے خطاب میں میاں نواز شریف زندہ باد اور میاں شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے اور بار بار وزیر اعلی ٰ شہباز شریف کو بار بار اپنا قائد کہہ کر پکارا ۔ اس پر شرکامیں چہ میگوئیاں ہونے لگیں کہ محترمہ نغمہ مشتاق اس سے قبل ق لیگ کے دور حکومت میں ق لیگ میں شامل تھیں اور میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف کی مخالف تھیں اور ق لیگ کے لیڈروں چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کی تعریف کرتے نہیں تھکتی تھیں ۔جب وقت بدل گیا اور ن لیگ کے پاس اقتدار آگیا تو وہ ن لیگ میں شامل ہو گئیں اور وزارت مل گئی ۔اب وہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے حق میں نعرے لگارہی ہیں ۔ تقریب میں شامل تحریک انصاف کے رہنماندیم قریشی سائنس گروپ میں اول پوزیشن لینے والے اپنے بھتیجے فہد ندیم کے ساتھ سٹیج پر گئے اور صوبائی وزیر نغمہ مشتاق لانگ سے کہا کہ’’ یہ بچہ پی ٹی آئی والے کا ہے ‘‘ دوسری جانب تعلیمی حلقوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کی تقریب میں سیاسی نعرے نہیں لگانے چاہئے تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر