عمران خان مکمل منی ٹریل پیش کرکے سرخرو ہوچکے ہیں‘ شاہ محمود

عمران خان مکمل منی ٹریل پیش کرکے سرخرو ہوچکے ہیں‘ شاہ محمود

ملتان ( نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین ، ممبر قومی اسمبلی و سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی مکمل و حقیقی منی ٹریل پیش کر کے قوم کے سامنے سرخرو ہو چکے ہیں جبکہ دوسری جانب اس ضمن میں شریف فیملی نے جعلسازی کے ذریعے نہ صرف عوام (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

بلکہ عدالت عظمیٰ کو بھی گمراہ کیا ۔ مالی شفافیت اور ہر لحاظ سے کرپشن سے پاک آمدنی کی تفصیل سامنے آنے کے بعد عمران خان دوسرے سیاسی رہنماؤں کے لئے ایک روشن مثال بنے ہیں ۔ پاکستان کو بھی ایسے ہی رہنما کی اشد ضرورت ہے جو مالی بدعنوانی و لالچ سے بے نیاز ہو ۔ قوم کو فخر ہے کہ عمران خان ایسا ہی رہنما ہے یہی وجہ ہے کہ صادق و امین ہونے کی وجہ سے ہر سال اربوں روپے کے عطیات عمران خان کو دیئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پارٹی کے بنیادی کارکن و سابق ریجنل سیکرٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب و سینئیر نائب صدر ضلع ملتان جواد امین قریشی کے ساتھ اپنی خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانامہ لیکس کو تحریک انصاف نے ہی زندہ رکھا اور انجام تک پہنچایا ورنہ قوم کو اس سلسلے میں بھی اندھیروں میں رکھا جاتا اس موقع پر سابق ضلعی صدر ملتان اعجاز حسین جنجوعہ بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر