قندیل بلوچ قتل کیس‘ مہلت طلب کرنے پر تفتیشی شوکاز نوٹس

قندیل بلوچ قتل کیس‘ مہلت طلب کرنے پر تفتیشی شوکاز نوٹس

ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کے لئے پانچویں بارمہلت طلب کرنے پرتفتیشی افسر کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

سماعت 28جولائی تک ملتوی کرنے کا بھی حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں کیس کی گزشتہ روزسماعت پرڈپٹی پراسیکیوٹر ضیاء الرحمان کی جانب سے بتایاگیاکہ ایس ایچ اوتھانہ مظفرآبادکی جانب سے ملزموں مفتی عبدالقوی ، عارف اور محمداکرم کاچالان اورپی ایف ایس اے لیبارٹری کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر مراسلہ جاری کردیاگیا ہے نیز پولیس کی جانب سے چالان پیش کرنے کے لئے دوبارہ مہلت طلب کی گئی۔ نیزپولیس کی جانب سے گرفتار ملزموں وسیم اورحق نواز کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا اور ملزم عبدالباسط ضمانت پر ہونے کی وجہ سے پیش ہوا۔دریں اثناء اشتہاری ملزم ظفر گرفتارنہ ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیاجا سکاہے نیز گزشتہ 4 بارسماعت میں بھی مکمل چالان پیش کرنے کے لئے تفتیشی آفیسر کی جانب سے مہلت طلب کی گئی اورگزشتہ سماعت پر تفتیشی آفیسر کی ایک ماہ کی تنخواہ بھی قرق کرنے کے احکاما ت جاری کئے گئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر