سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا سرائیکستان لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا سرائیکستان لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے سرائیکستان لانگ مارچ کی بھرپورحمایت کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق سرائیکستان عوامی اتحاد کے رہنماؤں ،چیئرمین سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ ‘ صدر سرائیکستان قومی کونسل ظہور دھریجہ ‘ چیئرمین سرائیکستان(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
ڈیموکریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون ‘ جنرل سیکرٹری سرائیکی قومی اتحاد نذیر کٹپال ، مرکزی رہنما سرائیکی وسیب پارٹی دیرہ اسماعیل خان ملک گلزار اُترا، چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر کات ، صدر ایس ڈی پی سید مہدی الحسن شاہ، مرکزی نائب صدر سرائیکی صوبہ موومنٹ ملک اللہ نواز وینس، صدر ایس ڈی پی خواتین ونگ عابدہ بخاری ،جنرل سیکرٹری سوجھل دھرتی واس عثمان کریم بھٹہ ، صدر سرائیکی فاؤنڈیشن جام اظہر مراد نے بہت بڑے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز گیلانی ہاؤس ملتان میں سابق وزیراعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکمرانوں نے سرائیکی صوبے کے نام پر دھوکہ کیا اور وعدے کے باوجود صوبہ نہیں بنایا ، اس لئے سرائیکی جماعتوں کے اتحاد نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس موقع پر سرائیکی رہنماؤں نے سید یوسف رضا گیلانی کو 10 ستمبر کو سندھ سرائیکستان بارڈر سے لیکر اسلام آباد تک ہونے والے لانگ مارچ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی رحیم یارخان سے لیکر اسلام آباد تک ہر جگہ حمایت کرے گی اور لانگ مارچ کے شرکاء کو نہ صرف پھولوں کے ہار پہنائے جائیں گے بلکہ ہم ہر طرح کی اخلاقی و سیاسی مدد کیلئے تیار ہیں ۔
لانگ مارچ حمایت