مسلم لیگ ن قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے‘ راجہ اشفاق

مسلم لیگ ن قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے‘ راجہ اشفاق

ملتان ( سپیشل رپورٹر) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجاب ،صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم نواز شریف کو غیر جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا تو ملک میں سیاسی عدم استحکام آئیگا ٗکچھ لوگ ملک دشمن ایجنڈے کیلئے سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کر ناچاہتے ہیں ٗکیا تمام قوانین وزیر اعظم (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

پر ہی نافذ ہونگے ؟ مسلم لیگ کی قیادت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھنے کی پوزیشن میں آتا ہے تو عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا جاتا ہے اس موقع پر راجہ اشفاق نے شیخ اطہرممتاز سے ضلعی تنطیمی رپورٹ بھی طلب کی اور مزید تنظیمی امور منظم کرنے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ آئندہ ماہ ملتان کا تنظیمی دورہ کرینگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر