سی پیک کیخلاف ہر کارروائی ناکام بنانا ہوگی‘ علامہ احمد لدھیانوی

سی پیک کیخلاف ہر کارروائی ناکام بنانا ہوگی‘ علامہ احمد لدھیانوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ سانحہ لاہوردہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے،وطن عزیز کا امن خراب کرنے کے لیے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
بیرونی قوتیں درپے ہوچکی ہیں،سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے،سی پیک کے خلاف ملک دشمن دہشت گردوں کی ہرکاروائی ناکام بنانی ہوگی،دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پاک فوج اور پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ لاہور پر مرکز اہلسنت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کی ابتداء امریکہ کی مداخلت کے سبب ہوا تھا پاک فوج اورعوام نے ہزاروں جانوں کی قربانی دے کر دہشت گردوں کو ناکام بنایا ہے،اتنی قربانیوں کے باوجود امریکہ کی طرف سے پاکستان پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے،اب ضرورت ہے کہ پاکستان اپنی آزادانہ خارجہ پالیسی بنائے،مزید کہاکہ اہلسنت والجماعت ملک میں ہمہ قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے،پارہ چنار ،کراچی ،کوئٹہ کے بعد اب پاکستان کے دل لاہور میں دھماکہ تشویش ناک ہے،مذہب اور فرقہ کی بنیاد پر انسانی جان کاقتل جرم ہے،سانحہ لاہور کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی گئی ہے ۔