صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گریز کرتے رہے پانامہ کیس بارے سوال پر ’’خاموش‘‘

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گریز کرتے رہے پانامہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (بیورونیوز)صوبائی وزیرہائرایجوکیشن پنجاب رضا علی گیلانی ایک سیلاب کی میٹنگ کے سلسلے میں خانیوال آئے جہاں (بقیہ نمبر54صفحہ7پر )
محکمہ اطلاعات اور ضلعی انتظامیہ نے صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس کیلئے زوروشور سے میڈیا کو بلا لیا پہلے تو میڈیا کے لوگ ایک گھنٹہ تک انتظار کرتے رہے اور جب صوبائی وزیر میٹنگ سے فارغ ہوئے تو صحافیوں کو دیکھ کر گریز کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس میں چلے گئے اور انتظامیہ سے صحافیوں کو بلانے پر برہمی کا اظہار کرنے لگے کچھ دیر میں صوبائی وزیر واپس جانے کے لئے اپنی گاڑی پر چلے گئے اور صحافیوں نے انکار کردیا پھر صوبائی وزیر رضا علی صرف دو منٹ کے لئے صحافیوں کے پاس آئے اور سیلاب بارے بتانے لگے جب ایک صحافی نے پاناما بارے سوال کیا تو جواب دیئے بغیر واپس چلے گئے ۔