صوبائی وزیر رضا علی گیلانی نے چکری حادثہ کے زخمی پروفیسر شیخ محمد رمضان کی عیادت کی

صوبائی وزیر رضا علی گیلانی نے چکری حادثہ کے زخمی پروفیسر شیخ محمد رمضان کی ...

ملتان، کبیر والا( سٹاف رپورٹر، نامہ نگار) صوبائی وزیر ایچ ای ڈی رضاعلی گیلانی(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

نے چکری حادثے میں زخمی ہونے والے پروفیسر شیخ رمضان کی عیاد ت کی تفصیل کے مطابق چکری کے قریب حادثے میں ملتان کے تین پروفیسر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگئے تھے گزشتہ روز صوبائی وزیر رضاعلی گیلانی نے کبیروالا میں شیخ رمضان سے عیاد ت کی اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ، صوبائی وزیر کل ملتان میں جاں بحق ہونیوالے پروفیسر ز کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے ملتان آئیں گے ۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی نے اس موقع پر پروفیسر شیخ محمد رمضان کی جانب سے بتائے گئے مسائل کو جلد حل کروانے کی یقین کروائی اور موقع پر موجود ڈائریکٹر کالجز ملتان منصور علی شاہ کو اس حوالے سے تفصیل رپورٹ سے آگاہ کرنے کی خصوصی ہدایات کی انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مذکورہ ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہونیوالے پروفیسرز کے لئے 8لاکھ جبکہ زخمی ہونیوالے پروفیسرز کے لئے 4لاکھ روپے کی مالی امداد اور انکے بچوں کے لئے خصوصی وظائف دینے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر