رواں مالی سال کے ٹھیکوں سے ریلوے ملتان کو 2 ارب کی آمدن

رواں مالی سال کے ٹھیکوں سے ریلوے ملتان کو 2 ارب کی آمدن

ملتان(جنرل رپورٹر)رواں مالی سال2016-17 کے دوران ریلوے ملتان ڈویژن نے مسافر‘ گڈز ٹرینوں‘ سٹالوں‘ اراضی اور(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

دیگر ٹھیکوں کی مد میں 2ارب 83کروڑ سے زائد آمدنی حاصل کی جو مالی سال2015-16سے 19 کروڑ70لاکھ روپے زائد ہے ۔ریلوے ملتان ڈویژن کو مسافر ٹرینوں کی مد میں2ارب9کروڑ‘کوچنگ میں5کروڑ60لاکھ‘ گڈز میں54کروڑ26لاکھ اور دیگر ٹھیکوں وغیرہ کی نیلامی میں22کروڑ26لاکھ روپے سے زائد آمدنی حاصل ہوئی۔ ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گڈز کی مد میں ایک سال کے دوران ہدف سے 20کروڑ90لاکھ زائد آمدنی حاصل کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے محکمہ سے ہر سال10ارب روپے زائد آمدن حاصل کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر