گورننگ باڈی کے اجلاس میں مالی بحران کا شکار ایم ڈی واسا راؤ قاسم سیاستدانوں اور بیور کریسی کا ہدف رہا

گورننگ باڈی کے اجلاس میں مالی بحران کا شکار ایم ڈی واسا راؤ قاسم سیاستدانوں ...

ملتان( نمائندہ خصوصی) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 73 گورننگ باڈی کے اجلاس میں مالی بحران کا شکار ایم ڈی واسا راؤ قاسم (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

سیاستدانوں اور بیورو کریسی کا ہدف رہا ۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر ملتان نادرچٹھہ نے ایم ڈی واسا کو شہر بھر میں سیوریج کی ناکامی کا ذمہ دار قراردیا ۔ اس پر کمشنر ملتان ڈویژن نے بھی ڈپٹی کمشنر کے موقف کو درست قرار دیا جبکہ گورننگ باڈی کے ممبر ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ نے مذکورہ آفسران کی تائید کرنا ضروری سمجھی ۔ بتایا جاتا ہے واسا ملتان کی ذمہ داری صرف اور صرف سیوریج لائینز کی صفائی تک محدود ہے جبکہ لنک نالیوں یا کھالوں کی صفائی اور تعمیر و مرمت کی ذمہ دار ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کارپوریشن ہے۔ مذکورہ اداروں کی تمام تر نااہلی کا بوجھ واسا کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر