ایجوکیٹرز کا ایک سال تک تقرر نامے نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

ایجوکیٹرز کا ایک سال تک تقرر نامے نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایجوکیٹرز کی بھرتی میں کامیاب ہونے والے امیدواروں نے ایک سال گزرنے کے باوجودتقرر نامے نہ ملنے پرگزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس 6نمبر چونگی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فو ری طور پر تقرر نامے دئیے جائیں ۔ امیدواروں (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

نے نعرے بازی کی اور دھمکی دی کہ اگر تقررنامے نہ ملے تو سول سوسائٹی کو ساتھ ملا کر احتجاج کیاجائے گا ۔امیدواروں نے نعرے بازی بھی کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر