کرپشن کی نہ کرنے دونگا،پانامہ فیصلہ سے انقلاب آئے گا،جمشید دستی

کرپشن کی نہ کرنے دونگا،پانامہ فیصلہ سے انقلاب آئے گا،جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شاہ جمال،مظفرگڑھ(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)کرپشن کی نہ کرنے دیں گے ،ایم پی اے کرپشن کا بڑا بت پاش پاش کرنے کیلیئے حلقہ پی پی 257میں امید وار ہوں بھائی کو ٹھیکے دار بنا کر کروڑوں کھرے کر چکا۔ان خیالات کا اظہار سربراہ عوامی راج پارٹی ایم این اے جمشید احمد دستی نے چیئر مین(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )
یونین کونسل مہر پور ملک اجمل کالرو،شاہ جمال کی روحانی شخصیت پیر محمد اسحاق، اللہ دتہ تھہیم اور ملک فاروق حیدر اعوان کے ہمراہ شاہجمال کی بڑی برادری ارائیں برادری کی حمایت کے اعلان کے موقع پر چاہ منشی والا چوک احمد موہانہ کے مقام پر بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تین دفعہ ایم این اے منتخب ہوا جھوٹے مقدمات بنانے کی بجائے کرپٹ حکمران میری کرپشن ڈھونڈتے کرپٹ تھا نہ عوام کے حقوق کا سودا کیا انہوں نے کہا کہ ایم پی اے ملک احمد کریم قسور لنگڑیال نے کرپشن کے پہاڑ کھڑے کر لیئے اپنے بھائی کو ٹھیکیدار بنا کر پندرہ سالوں میں فی سال کروڑوں کا کمیشن کھرا کیا ملک کے تحقیقاتی ادارے ان کا احتساب شروع کریں تو اربوں کی لوٹی دولت برامد ہو گی پانامہ فیصلہ سے انقلاب آئے گا ،اس موقع پر ملک ظفر حسین، ارائیں،ملک اللہ بخش ارائیں،ملک خادم حسین ارائیں،ملک اسماعیل ارائیں،رانا عبدالواحد،استاد شفیع،رفاقت خان ،غفار ارائیں،محمد سعید جاویت،کشور خان،یوسف خان کورائی ،محمد شعیب،ملک محمد اسلم اور دیگر ہزاروں افراد موجود تھے۔دریں اثناء جمشید احمد دستی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے لاہورمیں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکے غیر ملکی ایجنٹ کرا رہے ہیں جو کہ خطے میں امن کی کوششوں اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے در پے ہیں۔جبکہ وزیر داخلہ حکومت سے ناراض اور اپنے فرائض سے غافل ہیں جس کا فائدہ ملک دشمن عناصر اٹھا رہے ہیں۔